تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا، ترک وزیر خارجہ

انقرہ : ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹرمپ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا۔

تفصیلات کے مطابق استنبول میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض الملکی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹرمپ کی امداد بند کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کوتسلیم کرانے کیلئے امریکی دھمکیاں اور دباؤ کو کوئی بھی ریاست کو قبول نہیں کریگی۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، اسی لیے وہ ٹھیک ہے لیکن اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلے گا۔


مزید پڑھیں : یروشلم کےحق میں ووٹ نہ دیا تو امداد بند کردیں گے، ٹرمپ


یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ اربوں ڈالر کی امداد دیتا ہے، جن ممالک نے یروشلم کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ووٹ دیا جائے گا اور ہمارے آئینی حق پر شدید تنقید بھی کی جائے گی، ایسے کرنے والے ممالک کے نام ہم نوٹ کریں گے۔


مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -