ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ترکی نے ہمارا لڑاکا طیارہ مار گرایا، آرمینیا کا الزام، ترکی کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

یریووان : آرمینیا اور آذربائیجان کی جھڑپوں کے دوران آرمینیا نے ترکی پر اپنا لڑاکا طیارہ ایس یو 25 مار گرانے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کے مابین جھڑپیں جاری ہیں جن میں فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین جاری جھڑپوں میں پاکستان جانب سے آذربائیجان کی حمایت کی گئی ہے جبکہ ترکی نے آذربائیجان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جس کے بعد آرمینیا نے ترکی پر آرمینیا کی سرحدی حدود میں داخل ہوکر اس کا لڑاکا طیارہ مار گرانے کا الزام لگایا ہے۔

- Advertisement -

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ایف 16 طیارے نے ہماری سرحد میں داخل ہوکر سوویت یونین کے دور کا لڑاکا طیارہ ایس یو 25 کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ترک حکومت کی جانب سے آرمینیا کے الزام کی تردید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 100 کے قریب سویلین و فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

 آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو کاراباخ ریجن کے معاملے پر 12 جولائی 2020 سے کشیدگی جاری تھی، بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن سنہ 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں