جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مثالی اور تاریخی ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہر فورم پر ایک دوسرے کاساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ماحول میں گرم جوشی ہے، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ترکی کے ساتھ نئی انڈراسٹیڈنگ اور فریم ورک کے ساتھ چلیں گے، تعلقات میں نئی سمت اختیار کریں گے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بڑا واضح مؤقف اختیار کیا، ترک صدر نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور مکمل حمایت کی، رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کے ان لیڈر میں سے ہیں جنہوں نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو اکنامک ڈپلومیسی سے مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، ترکی کے تاجر پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں