تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

‘ترکی نے تیزی سے کورونا ویکسین کی وصولی شروع کر دی’

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بروقت اقدامات کی بدولت تیزی سے کورونا ویکسین کی وصولی شروع کر دی ہے۔

انقرہ میں معذوروں میں نوکریوں کے لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ عوام کے لیے دنیا بھر سے کورونا ویکسین بروقت حاصل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو اپنے مضبوط انفراسٹرکچر کی بدولت صحت کے شعبے میں کسی ناقابل برداشت بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ہم نے سوشل سیکورٹی کے لیے 46 ملین لیرا سے قوم اور ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا ہے۔

ترکی کا کارنامہ؛ ویکسین کا متبادل تیار، ایک منٹ میں کورونا کا خاتمہ

ترک صدر نے کہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ترین ممالک کو کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے لیکن بروقت اقدامات کی بدولت ہم نے تیزی سے ویکسین وصول کرنا شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے چین سے ایک کروڑ ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے 95 لاکھ ویکسینز ترکی کو مل چکی ہیں۔

گزشتہ روز ہی ترکش ایئرلائن سے کورونا ویکسینز کی دوسری کھیپ چین سے ترکی لائی گئی ہے جب کہ ترکی اور روس نے ویکسینز کی مشترکہ تیاری کے لیے بھی معاہدہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -