انقرہ: ترکیہ کی جانب سے شام میں کرد دفورسز کے خلاف آپریشن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران، عراق سے آئے کرد جنگجوؤں کو فوری شام چھوڑنا ہوگا۔
ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ کرد جنگجو ہتھیار پھینک کر نئے نظام میں شامل ہوجائیں، امید ہے شامی قیادت کرد فورسز سے متعلق معاملات پر غورکریگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شامی قیادت کو اقدامات کیلئے تھوڑا وقت دینے کی ضرورت ہے، کرد فورسز نے ہماری شرائط نہ مانیں تو فوجی آپریشن کریں گے۔
ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ شامی قیادت ناکام رہی تو ترکیہ ان کیمپس کا انتظام سنبھالے گا۔
دوسری جانب شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز دمشق کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی۔
قطر ایئرویز کی پرواز منگل کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو ٹرمینل کی عمارت کے اندر مسافروں کے رشتہ داروں اور دوستوں نے استقبال کیا۔
شام کی ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ اشد السلیبی نے کہا کہ قطر نے ہوائی اڈے کی بحالی میں مدد فراہم کی ہے جو برسوں سے نظر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کا شکار تھا۔
امریکا اچانک ملٹری امداد لبنان منتقل کرنے لگا
انہوں نے کہا کہ الاسد حکومت کی طرف سے اس زندہ دل علاقے اور اس رواں ہوائی اڈے اور حلب کے ہوائی اڈے کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔