تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ترکیہ کا دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان

استنبول: ترکیہ نے دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ ترکیہ دہشت گرد حملہ کرنے والوں کے خلاف جوابی کارروائی ضرور کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف اپنی پرعزم اور جائز جنگ جاری رکھے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ استنبول بم حملے کی مرکزی ملزمہ شامی شہری احلام البشیر کو واردات کے بعد یونان فرار ہونا تھا لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو

ترک کمیونی کیشن ڈائریکٹر فرحتین التون کا کہنا ہے کہ بعض ممالک دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو حملوں کے پیچھے ہیں دہشت گردوں کی حمایت بند کردیں وہ ممالک اگر ترکیہ کی دوستی چاہتے ہیں تو دہشت گردوں کی حمایت نہ کریں۔

دوسری جانب ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ استنبول کا استقلال ایونیو پیدل چلنے والے افراد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، سڑکوں سے بنچ ہٹا دیے گئے ہیں جن پر اب پولیس گشت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز استنبول استقلال ایونیو پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوگئے تھے,۔

Ambulances and security is seen after an explosion on busy pedestrian Istiklal street in Istanbul.

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے استنبول کے استقلال اسٹریٹ میں بم نصب کرنے والی شامی خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اعتراف کیا کہ وہ کرد عسکریت پسندوں کے لیے کام کر رہی تھیں۔

خاتون کی شناخت چھیالیس سالہ اہلام البشیر کے نام سے کی گئی جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسے شام میں (پی کے کے) نے ٹریننگ دے کر آفریان ریجن کے راستے ترکیہ میں داخل کیا۔

Comments

- Advertisement -