تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی کی بڑی کامیابی، اپنی ویکسین تیار کر لی

ترکی کی مقامی طور پر تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین ترکوواک لگوانے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ ترکوواک کا عوامی استعمال شروع ہو گیا ہے اور ملک ‏بھر سے لوگوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ترک وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اب تک 846 ہزار 451 افراد نے ‏ترکوواک ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترکی کا شمار جلد ہی ان ممالک میں ہوگا جو اپنی تیار کردہ ‏ویکسین نہ صرف استعمال کررہے ہیں بلکہ دیگر ممالک کو بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

ترکوواک ویکسین کے استعمال کا آغاز انقرہ سٹی اسپتال سے کیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار وسیع ‏کیا جائے گا۔یہ ویکسین قیصری ایرجیس یونیورسٹی اور وزارت صحت کے تعاون سے تیار کی گئی ‏ہے۔

گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان نے ترک ساختہ ترکو ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائلز میں ‏ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ ترکی کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ‏اپنی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لیے اپنی ویکسین کا ہونا نہایت اہم ہے ملک اور قوم کو کورونا وبا کے ‏نقصانات سے بچانے کے لیے جتنا جلد ممکن ہو سکے، ترکو ویکسین کا مارکیٹ میں آنا ضروری ہے۔ ‏اسی سے عوام کو وبا اور مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -