تازہ ترین

طیب اردوان نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے پہلے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اور ملک میں بننے والی پہلی گھریلو کار کو متعارف کرادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں 1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والوں دنوں میں بحیثیت ایک معتبر ترک مارکہ کے ٹاگ دنیا کے متعدد ممالک کی شاہراہوں کو آراستہ کرے گی۔

تاریخی موقع پر طیب اردوان نے کہا کہ یورپ میں تجارتی گاڑیاں بنانے والے ایک سرکردہ اور دنیا کے معروف آٹو موبائل برآمد کنندگان میں سے ایک کے طور پر گھریلو کار برانڈ کا نہ ہونا ہمیں ایک طویل مدت سے ہمارے لئے پریشانی کا سبب رہا تھا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو لوگوں نے مجھ سے درخواست کی تھی آج یہ تاریخ رقم ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاگ کا پہلا ماڈل سی اے یو وی الیکٹرک گاڑی ہے، جس کی پری سیل فروری میں شروع ہوگی، کار کے اس ماڈل کو اطالوی پنینفرینا ڈیزائن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -