تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترک اور روسی صدر کا مستحق ممالک کے لیے اہم اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ مل کر ضرورت مند ممالک کو مفت گندم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوران ہم نے ضرورت مند ممالک کو اناج مفت بھیجنے پر اتفاق کیا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اناج کے بڑے جہاز ان ممالک تک پہنچیں جو اس وقت شدید غذائی بحران اور قحط کا شکار ہیں۔

 اردگان کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بھی اس اقدام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 اس کے علاوہ ترک صدر نے بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں افریقی ممالک کو خوراک کی فراہمی کا مسئلہ اٹھانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔

 ترکیہ کے صدر اردگان نے کہا کہ افریقہ میں لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے مغربی ممالک کا دنیا کو انسانیت کا سبق سکھانے کی کوششیں شرمناک ہیں۔

ترکیہ کے صدرنے مزید کہنا تھا کہ ترکیہ یورپ کی ذہنیت اور رویے سے حیران نہیں ہے لیکن اسے قبول نہیں کرتا۔

یاد رہے اس سے قبل 2 نومبر کو روسی صدر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ اگر روس اناج کے معاہدے سے دستبردار ہو بھی جائے تو بھی روس غریب ترین ممالک کو اناج فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 انہوں نے اس حقیقت پر خصوصی زور دیا کہ اناج کا سودا غریب ترین ممالک کے غذائی تحفظ کے مفادات کو یقینی بنانے کے بہانے کیا گیا تھا، لیکن یوکرین کی سرزمین سے انہیں صرف 4 فیصد اناج پہنچایا گیا۔

 انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ روس مستقبل میں یوکرین سے ترکیہ کو اناج کی فراہمی میں مداخلت نہیں کرے گا۔

Comments

- Advertisement -