بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ترکیہ کی کمپنی کو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترکیہ کی کمپنی کو پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی، کمپنی زیارت نارتھ بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی کمپنی کو سندھ اور بلوچستان میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کی اجازت مل گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی زیارت نارتھ بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کام کرے گی ، زیارت بلاک میں ترکش کمپنی بطور شراکت دار کام کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کوتیل وگیس کی تلاش کیلئے 13 نئے بلاکس ایوارڈ کردیے۔

ذرائع نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز ، جی ایچ پی ایل اور ترکش پیٹرولیم اوورسیزکمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈاورپرائم گلوبل انرجیزکوبلاکس ایوارڈ کیے گئے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے یہ اہم فیصلہ کیا تھا۔

معاہدے کے مطابق ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز (BASINS) کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی کا معاہدہ کیا، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں