پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

تل ابیب میں ترک پرچم سرنگوں، اسرائیل کا واویلا، نائب سفیر کی طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ترکیہ کے صدر نے گزشتہ روز قومی یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں اور بیرون ملک اپنے سفارتی مشنز پر پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے حکام کی جانب سے ملنے والے اس حکم کے بعد جہاں ترکیہ اور دنیا بھر میں ترک سفارتخانوں میں ترکیہ کا سرخ جھنڈا سرنگوں کیا گیا وہیں اسرائیل میں موجود ترکیہ کے سفارتخانے پر لہرانے والا ترکیہ کا قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا تھا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ترکیہ کے اس اقدام کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب میں ترکیہ کے سفارت خانے کی جانب سے حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے لیے سوگ کی علامت میں اپنا جھنڈا سرنگوں کرنے کے بعد اسرائیل نے ترکیہ کے نائب سفیر کو ’سخت سرزنش‘ کے لیے طلب کیا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز کا کہنا تھا کہ اگر سفارت خانے کے نمائندے سوگ منانا چاہتے ہیں تو انہیں ترکیہ چلے جانا چاہیے اور اپنے آقا ایردوان کے ساتھ سوگ میں شامل ہونا چاہئے، جو دہشت گرد تنظیم حماس کو گلے لگاتے ہیں اور اس کی قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹ بھی کی، جس کے جواب میں ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل مذاکرات کاروں کو ہلاک کرکے اور سفارت کاروں کو دھمکیاں دے کر امن حاصل نہیں کر سکے گا‘۔

ٹرمپ نے کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

واضح رہے کہ حماس کے سرکردہ رہنما شہید اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں