جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

چاروں ہاتھ پاؤں پر چلنے والا ترکیہ کا خاندان، سائنسدان بھی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

وقت کے ساتھ انسانی رویوں میں بہت تبدیلی آچکی ہے لیکن اب بھی کچھ ایسی غیرمعمولی چیزیں وقوع پذید ہوتی ہیں جو لوگوں کی توجہ کھینچ لیتی ہیں، چاروں ہاتھ پاؤں پر چلنے والے ترکیہ کے خاندان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

ترکیہ میں ایک فیملی نے سائنسدانوں کو بھی سرکھجانے پر مجبورکردیا ہے، اُلاس خاندان اپنے چاروں ہاتھ پاؤں پر چلتا ہے، بالغ ہونے کے بعد کسی فرد کا یہ عمل سائنسدانوں کے لیے کافی حیران کن ہے۔

یہ خاص حرکات کے حامل افراد پہلے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، 2006 میں، بی بی سی نے اس حوالے سے ایک دستاویزی فلم بنائی تھی جس کا نام ’دی فیملی دیٹ واکس آن آل فور‘ تھا، اس غیر معمولی رویے کو ریکارڈ کرنے اور اس کی نمائش کرنے والی یہ پہلی فلم تھی۔

- Advertisement -

حال ہی میں، سائنسدانوں نے اس رویے پر ایک تحقیقی مقالہ لکھا، جس کے بعد پھر سے یہ خاندان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پروفیسر ہمفری کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس جدید دور میں انسان جانوروں جیسا برتاؤ کرتے ہوئے چوپایہ بن جائے گا۔‘

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اب یہ جاننا مزید دلچسپ ہوگا کہ اس حوالے سے جاری تحقیق انسانی ارتقا کے مزید پہلوؤں کو کس طرح آشکار کرے گا۔

اسی تناظر میں لیورپول یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والی تحقیق میں بچوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں اس طرح کے ڈھانچے کی خصوصیات کو ظاہر کیا گیا ہے جو انسانوں کے بجائے بندروں سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں