اشتہار

ترکیہ انتخابات: پاکستان میں تعینات ترک سفارتی عملے نے ووٹ کاسٹ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں تعینات ترک سفارتی عملے نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت نے بھی دیگر عملے کے ساتھ ووٹ کاسٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے حوالے سے سپریم الیکشن بورڈ سرکاری گزٹ میں حتمی نتائج شائع کر دیے تھے، جس کے مطابق درست ووٹوں میں سے صدر رجب طیب اردوان کو 49.52 فی صد ووٹ ملے ہیں۔

- Advertisement -

اردوان کے حریف ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال قلیچدار اوغلو کو 44.88 ووٹ ملے ہیں، جب کہ سینان اوعان کو 5.17 فی صد جب کہ محرم انجے کو 0.43 ووٹ ملے۔

سرکاری گزٹ میں شائع سپریم الیکشن بورڈ کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 1 لاکھ 37 ہزار 104 ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ انتخابات کا ٹرن آؤٹ 87.04 فی صد ہا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں