بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حاملہ بیوی کو شوہر نے پہاڑ سے پھینک دیا، دل دہلا دینے والا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں سفاک شوہر نے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، حاملہ بیوی کو سیروتفریح کے بہانے پہاڑ کی چوٹی پر لےجا کر سیلفیاں بنائیں اور پھر دھکا دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ ترک شہر مگلا میں پیش آیا جہاں ہیکن نامی لالچی شوہر نے لائف انشورنس کی رقم ہتھیانے کے لیے مبینہ طور پر بیوی کو پہاڑ سے دھکیل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پراسیکیوٹرز نے مزید دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ترکی کے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ جون سال 2018 میں پیش آیا تھا، ابتدائی طور پر شوہر نے اسے ایک حادثہ قرار دیا تھا لیکن تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر لائف انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے بیوی کو پہاڑ کی چھوٹی سے گرا کر مارا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق شوہر نے اس شرمناک اقدام سے قبل تین گھنٹے پہاڑ پر انتظار بھی کیا تاکہ اطراف سے لوگ چلے جائیں بعد ازاں اس نے موقع دیکھ کر بیوی کو نیچے پھینک دیا۔

سمرا نامی بیوی موت کے وقت 7 ماہ کی حاملہ تھیں لیکن سفاک شوہر کو زرا بھی رحم نہ آیا۔ پہاڑ سے نیچے گرنے سے خاتون سمیت کوکھ میں موجود بچہ بھی انتقال کرگیا تھا۔

ظالم شوہر جب انشورنس کی رقم لینے متعلقہ ادارے پہنچا تو انتظامیہ نے پیسے دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ابھی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، بعد میں شک کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اور حقیقت بے نقاب ہوگئی۔

Aysal allegedly pushed his wife, who was seven months pregnant at the time, off the cliff where she and the baby were killed instantly in June 2018

Aysal, 40, was arrested for the murder of Semra (pictured moments before her death) and their unborn baby while they were on holiday in Butterfly Valley in the city of Mugla, Turkey

Prosecutors claimed that the only reason they sat on top of the cliff for three hours was so that he could make sure no one was around. Pictured Aysal (left) with Semra (right)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں