تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف ترک کمپنیوں کے سربراہوں نے ملاقاتیں کی ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو دو روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں سے مختلف ترک کمپنیوں کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزیراعظم شہبازشریف سے صدر سیاہ قلم انجینئرنگ کے وفد نے ملاقات کی اور موجودہ حکومت کے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلیے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا، ترک کمپنی نے سولر، ونڈ، پن بجلی، ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگرمنصوبوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

وزیراعظم سے آرچیلک کےوفد نے چیف کمرشل آفیسر کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اس کے علاوہ شہباز شریف نے زورلو انرجی ترکی کے وفد نے بھی سی ای او کی قیادت میں ملاقات کرکے پاکستان میں زورلو کی انرجی سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سےالبیراک کے وفد نے البیراک کے صدر احمد البیراک کی قیادت میں ملاقات، شرکا نے وزیراعظم کی قیادت، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، اس کے علاوہ حیات کیمیا کمپنی کے نائب صدرعلی زیبک کی قیادت میں بھی ایک وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرنے والی ترک کمپنیوں کو تمام مسائل حل کرنے کے یقین دہانی کرتے ہوئے پاکستان آنے کی دعوت دی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو تمام مسائل کا سد باب کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی سے تجارتی تعلقات مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے، افسوس اور دکھ ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی سازش کی گئی، گزشتہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے تمام منصوبوں کو سیاسی دشمنی میں تباہ کیا، لیکن سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

Comments

- Advertisement -