راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق ترکی سے آئے صحافیوں کے وفد نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور آئی ایس پی آر کا دورہ کیا.
اس موقع پر ترک صحافیوں کو فروری سے جاری پاک بھارت کشیدگی پربریفنگ دی گئی.
ترک صحافیوں کو ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورت حال اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کاوفد کل مظفرآباد، 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔ وفد مقامی کشمیریوں اورسیزفائرسے متاثرہ افراد سے بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں: یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کل بحث ہو گی
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔
وادی میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ غذائی بحران اور ادویہ کی شدید قلت ہے۔ سماجی تنظیموں کی نشان دہی کے وجود مودی سرکار کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔