اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ترکیہ: رکن پارلیمنٹ فلسطین کی حمایت میں تقریر کے دوران انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف تقریر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق رکن پارلیمنٹ حسن بٹمیز کا تعلق اپوزیشن سے تھا جو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر تقریر کر رہے تھے کہ اچانک زمین پر گر پڑے۔

54 سالہ حسن بٹمیز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ انتقال کر چکے تھے۔ وہ سینٹر فار اسلامک یونین ریسرچ کے چیئرمین تھے۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔

- Advertisement -

حسن بٹمیز نے تقریر میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت اے کے پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے جنگ کے باوجود اسرائیل سے تجارت کرنے پر بھی سوالات اٹھائے۔

تقریر میں انہوں نے کہا کہ آپ بحری جہازوں کو اسرائیل جانے کی اجازت دیتے ہوئے اور پھر بے شرمی سے اسے تجارت کا نام دیتے ہو، آپ اسرائیل کے ساتھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ہاتھوں پر معصوم فلسطینیوں کا خون موجود ہے، آپ اس میں برابر کے شریک ہیں۔

رکن پارلمنٹ کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ خاموش رہی تو بھی سچائی خاموش نہیں رہے گی، اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر وہ ہم سے جان چھڑا لے تو کوئی مسئلہ نہیں رہے گا، اگر تم تاریخ کے عذاب سے بچ بھی جاؤ تو اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکو گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں