تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترک صدر مسلم ممالک کے مقبول ترین سربراہان مملکت میں سرفہرست

اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے مقبول ترین سربراہان مملکت میں سرفہرست ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا پانچواں نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ انٹرنیشنل سروے نے دنیا بھر میں مقبول ترین سربراہان مملکت سے متعلق رپورٹ جاری کی ، جس میں پسندیدہ ترین رہنماؤں میں ترک صدر تیس فیصد مقبولیت کے ساتھ مسلم دنیا میں سرفہرست لیڈر رہے جبکہ دنیا بھر کے رہنماؤں میں پانچویں نمبر پر ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان25 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر اور ایرانی صدر حسن روحانی 21 فیصد کی مقبولیت کے ساتھ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

سروے میں جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل 46 فیصد مقبولیت کے ساتھ دنیا بھر کی مقبول ترین لیڈر قرار پائیں، فرانس کے صدر میکرون کا دوسرا، روسی صدر پوٹن کا تیسرا نمبر جبکہ دنیا میں 31 فیصد مقبولیت کے ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے نمبر پر ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ترک صدر اردوان دونوں ہی کی مقبولیت تیس فیصد ہے، اس طرح دونوں پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ گیلپ انٹرنیشنل 1977 سے ہر سال کے آخر میں یہ سروے کراتی ہے، اس سال سروے میں پوری دنیا سے 50 ملکوں اور 50261 افراد کو انٹرویوز میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان  میں موجود ہیں، جہاں وہ  آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور فیصل مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی کےبعدپاک ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے۔

ترک صدر آج وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے ، عمران خان اوررجب طیب اردوان کی ملاقات کادورانیہ ایک گھنٹہ15منٹ ہوگا ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی ، ملاقاتوں کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کی تقریب ہوگی، جس میں دفاع، ریلویز، اطلاعات، تجارت ، پوسٹل سروس سمیت دوطرفہ تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -