جدہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد شہزادمحمدبن سلمان کو ترکیہ کی 2 الیکٹرک کار تحفے میں دی ، سعودی ولی عہد ترک صدر کو کار میں بٹھا کر خود ڈرائیونگ کی۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترکیے کی تیار کردہ کار توگ کا تحفہ دیا، شہزادے نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور خود ڈرائیو کرنے لگے۔
جدہ میں السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ تک ڈراپ کیا، ویڈیو فوٹیج میں دونوں رہنماوں کو کار میں سوار ہونے سے پہلے محل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں سعودی ولی عہد گاڑی چلا رہے تھے اور ترک صدر مسافر نشست پر بیٹھے تھے، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکی کی دو الیکٹرک کاریں بطور تحفہ پیش کیں۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا، شاہی محل میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات ہوئی ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردوآن کے دورے اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔