ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کہا ہے کہ لبنان کے بعد اسرائیل ترکیے پر نظریں جمائے گا اور یہی گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ہے۔
صہیونی ریاست نے مقبوضہ فلسیطینوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے کے بعد اب لبنان پر جارحیت کا آغاز کر دیا ہے اور فضائی حملوں میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
اس صورتحال پر صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں بین الاقوامی برادری کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان کے بعد اسرائیل ترکیے پر نظریں جمائے گا اور یہ منصوبہ اصل گریٹر اسرائیل ہے۔ اسرائیل کو ابھی نہ روکا گیا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
طیب اردوان نے مزید کہا کہ قابض صہیونی فوج ایک طرف فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے تو دوسری طرف لبنان پر بمباری، لیکن اسرائیل کے لبنان میں زمینی آپریشن کے نتائج ماضی جیسے نہیں ہوں گے۔
انہو نے متنبہ کیا کہ اس سے قبل کہ مزید خونریزی ہو، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے اسرائیل کو روکیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان پہلے ہی لبنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کی اس تنازع میں ہر صورت حمایت اور مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔