انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ایک شخص کو خودکشی کرنے سے روک لیا، پل پرخودکشی کی نیت سے موجود شخص نے ترک صدر سے بات چیت کے بعد ارادہ بدل دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خودکشی کی نیت سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والے باسفورس پل پر موجود شخص کو دیکھ کر ترک صدر نے اپنا قافلہ رکوالیا، صدر کے اسٹاف نے اس شخص کو صدر سے بات چیت کے لئے راضی کیا، جس کے بعد اس نے گاڑی میں موجود ترک صدر سے ملاقات کی۔
مذکورہ شخص کو باحفاظت وہاں سے لے جایا گیا۔ پولیس تقریباً دو گھنٹے سے اس شخص کو خودکشی نہ کرنے پر قائل کررہی تھی۔
- Advertisement -
خود کشی پر آمادہ شخص گھریلو مسائل کے باعث کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔