تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترک صدر کا کورونا ویکسین سے متعلق اہم اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ کوویڈ 19 سے متعلق مقامی سطح پر ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ مقامی سطح پر کورونا ویکیسن کی تیاری کے بعد آئندہ چند دنوں میں اس کی انسانی آزمائش کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوویڈ 19 کی ویکسین کی تیاری کے ساتھ ہی ترکی میں بھی مقامی سطح پر ویکیسن کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

ترک صدر نے بتایا کہ ویکیسن کی تیاری میں اہم پیش رفت ہورہی ہے اور آئندہ 2 ہفتوں میں اسے انسانی آزمائش کے مرحلے سے گزارا جائے گا۔

طیب اردوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ویکیسن کو تمام مراحل سے جلد از جلد گزار کر مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، امکان یہی ہے ویکسین کے مسئلے کو آئندہ موسم بہار تک حل کر دیا جائے۔

ترک صدر نے 9 جون 2020 کو ویکیسن کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دوا ترکی میں مقامی سطح پر تیار کی جائے گی، جس کے بعد اس کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’کوویڈ 19 کا علاج کرنے والی دوا رجسٹریشن کے عمل کے بعد دستیاب ہوگی‘۔

Comments

- Advertisement -