منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی پر ترُک صدر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام واقعے کے بعد پاک اور بھارت میں جاری کشیدگی پر ترک صدررجب طیب اردوان کا بیان آگیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی میں جلد ازجلد کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ ہم خطے میں نئے تنازعات نہیں چاہتے۔

قبل ازیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گفتگو میں باک بھارت تنازع سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی، چینی ہم منصب نے پہلگام فالس فلیگ حملے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کو پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور اس کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، وانگ ژی نے کہا کہ چین پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک پر بات چیت سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں دونوں ممالک کشیدگی ختم کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات خود جانتے ہیں، دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جو بدترین ہے لیکن یہ ہمیشہ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں