ترک ہلال احمر کے انسانی امدادی سامان کے ٹرکوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 46,913 فلسطینی اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جبکہ 23 لاکھ کی آبادی کا بڑا حصہ بے گھر ہو گیا۔
ترک ہلال احمر مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے سرگرم ہے، اب تک ترکیہ سے 30 سے زائد امدادی ٹریلر روانہ ہو چکے ہیں۔
ترکیہ کی جانب سے سرحدی دروازے بند ہونے کے باوجود غزہ کے شمال میں 10,000 اور جنوب میں 15,000 لوگوں میں تازہ کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ نے اہم قدام اُٹھاتے ہوئے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے۔
معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے، ان امدادی پروگراموں کو ابتدائی طور پر نوے 90 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے، صرف اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تمام امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کردیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر اب ان پروگراموں کا جائزہ لے کر ان میں تبدیلی یا مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اس خبر کی تصدیق محکمہ خارجہ نے تاحال نہیں کی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر سے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں کھلبلی پیدا ہوگئی ہے۔