اشتہار

اردوان نے ترکی کے سب سے بڑے ہاوسنگ منصوبے کا افتتاح کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سرکاری ہاوسنگ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق منگل کے روز پہلے مکانات کی بنیاد رکھی گئی ہے جو اب تک کے سب سے بڑے سماجی ہاؤسنگ منصوبے کے تحت بنائے جائیں گے جس میں کم آمدنی والے خاندانوں کو گھر کا مالک بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے سنکان ضلع میں ہاوسنگ منصوبے کے تحت مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج رہائش کے بڑے منصوبے میں پیش رفت کا آغاز کر دیا ہے یہ منصوبہ تمام صوبوں اور اضلاع میں شروع کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ایردوان نے گزشتہ ماہ 2023 سے 2028 تک پانچ سالوں کے دوران 500,000 نئے مکانات اور 50,000 دفاتر بنانے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی تھی جسے انہوں نے ملک کی اب تک کی سب سے بڑی رہائشی ملکیت کی مہم قرار دیا تھا۔

اس منصوبے میں 250,000 اراضی کے پلاٹ بھی شامل ہیں جو اہل درخواست دہندگان کو فروخت کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں