ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ترکی نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترکی نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان خصوصی طیارے سے پاکستان بھجوادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور ترکی کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد پر گفتگو کی گئی۔ ترک وزیرداخلہ نے سیلاب سے انسانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں میں امداد میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ترکی وزیرداخلہ نے کہا کہ امدادی سامان خصوصی طیارے سے پاکستان روانہ کردیا گیا ہے، جس میں خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے 10 ہزار خیمے، 3 ہزار کھانے کے ڈبے جبکہ ایک ہزار بچوں کی خوراک کے ڈبے بھی بھجوائے گئے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ترکی نے مشکل اوقات میں پاکستان کی ہمیشہ دل کھول کر امداد کی، ترک صدر اور عوام کے جذبہ انسانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں