پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

صدر اردوان نے قیمتیں کم کرنے اور اجرت بڑھانے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی جبکہ کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایردوان نے پارلیمنٹ میں اپنی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے قانون سازوں کو بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ماہ اپریل میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ حکومت کم از کم اجرت میں سال کے وسط میں اضافے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

حکومت نے پچھلے سال کم از کم اجرت میں تین گنا اضافہ کیا تھا جب کہ ریاستی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ قرضوں میں ریلیف کی پیشکش کی اور گھرانوں پر معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے لاکھوں افراد کے لیے پنشن میں اضافہ کیا۔

ترکی کی سالانہ افراط زر فروری میں بلندترین 85.5 فیصد سے گر کر 55.18% پر آگئی تھی جو کہ ایک قابل ذکر کمی ہے۔

حکومت نے جنوری میں 2023 کے لیے کم از کم اجرت میں 55 فیصد اضافہ کیا تھا، اور ایردوان نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو سال بھر اس میں دوبارہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں