تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

گھر بیٹھے اپنے کمرے کو فلمی سیٹ میں تبدیل کریں!

فلمی اسکرین پر اڑتے ڈائناسار، پریاں اور بھوت پریت، طیارے، اڑن طشتریاں یا پھر دشمن سے نبرد آزما سپر ہیرو کردار یہ سب اب آپ کے کمرے میں جلوہ افروز ہوسکتے ہیں۔

فلم کی اسکرین ہمیشہ سے ہی ہر عمر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے بالخصوص سائنس فکشن کمالات، سپر ہیروز، ڈائنا سار سمیت قوی الجثہ معدوم جانوروں کو پردہ اسکرین پر دیکھنا شائقین کو ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور بچے اس کے سحر میں ایک عرصے تک گرفتار رہتے ہیں لیکن اب یہ سب چند لمحوں میں آپ کے کمرے میں بھی جلوہ افروز ہوکر گھر کو کسی فلمی سیٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ایک برطانوی کمپنی ای ای نے ’’منی مووی میکرز‘‘ کے نام سے ایک ایسی انوکھی اور دلچسپ ایپ بنائی ہے، جس کے ذریعے بچے گھر میں رہتے ہوئے ڈائنا سار، خلائی جہاز، سپر ہیروز سمیت فلموں میں اپنے پسندیدہ کرداروں دیگر کرداروں کو ویڈیو کے ذریعے تھری ڈی اجسام کی صورت شامل کرسکتے ہیں۔

بچوں کو انہونی تفریح فراہم کرنے والی یہ ایپ درحقیقت میں یہ ایک آگمینٹڈ ریئلٹی (اےآر) ٹول ہے جو کسی بھی ویڈیو میں خلائی جہاز سے لے کر دیگر کرداروں کو بہت حقیقی انداز میں شامل کرتا ہے۔ اس طرح آپ کے بچے حقیقی فلم کے ماحول میں پہنچ جاتے ہیں جس کی شاندار ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

فون کی سہولتیں فراہم کرنے والی ای ای کمپنی نے یہ سہولت انسٹاگرام کے لیے ہی تیار کی گئی ہے اور وہ بھی موبائل فون پر ہی کام کرتی ہے۔

اس جادوئی نوعیت کے عمل کے لیے آپ کو صرف لنک پر کلک کرنا ہوگا جس سے ایپ پر ایک ونڈو کھل جاتی ہے جہاں ٹچ کرنے سے تھری ڈی کردار کو ویڈیو میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے من پسند کرداروں کے ساتھ ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔

سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ گھر میں بنائی گئی اس عام سی ویڈیو کا پس منظر بالکل بدلا جا سکتا ہے اور اس میں بچے اپنے پسندیدہ سپر ہیروز اور ولن کے ساتھ خلائی جہاز، اڑن طشتریاں، اڑتی کاریں، ڈائنا سار، پریاں اور بھوت پریت شامل کرکے منظر کا حصہ بنالیتے ہیں اور تمام کردار تھری ڈی ہونے کی بنا پر حقیقی نظر آتے ہیں جنہیں متحرک بھی کیا جاسکتا ہے۔

آپ کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے یہ بھی بتا دیں کہ اس طرح کی ویڈیو بنانے کا یہ ایک مقابلہ بھی ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گا اور بہترین ویڈیو بنانے والے خاندان کو بیفٹا فلم فیسٹیول اور ایوارڈ میں مدعو کیا جائے گا۔

اس لنک پر چار اقسام کے ویڈیو افیکٹس اور بیک گراؤنڈ شامل کیے جاسکتے ہیں، جن میں ایکشن، فینٹسی، جراسک اور سائنس فکشن شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -