تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

’پرزان‘ اور ’پٹھان‘ کی 25 سال بعد ملاقات، تصویر وائرل

بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے صرف راہول انجلی اور ٹینا کی فلم ہی نہیں تھی اس میں دیگر کردارز جیسے رفعت بی بی، دادی، امان اور مسز برنگزا سمیت چائلڈ اداکار نے بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آپ کو وہ بچہ تو یاد ہی ہوگا جس نے روتے ہی یہ جملے ادا کیے تھے ’تُسی جارہے ہو تُسی نہ جاؤ۔‘ یہ چھوٹے سردار کا کردار پرزان دستور نے نبھایا تھا اور اسے بے پناہ شہرت ملی تھی۔

screenshot

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پرزان کی بچپن کی تصویر شیئر کی جارہی ہے جس میں وہ فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان کے کندھے پر موجود ہیں۔

تاہم کنگ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد پرزان نے بھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب پرزان پٹھان سے ملا۔‘

مداحوں کی جانب سے پرزان اور شاہ رخ خان کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے اور مداح اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’تُسی چھا گئے ہو۔‘

Comments