ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نامور بھارتی اداکارہ کو شوہر نے آزاد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی اداکارہ نوپور الانکر کو شوہر نے سنیاس کے لیے آزاد کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نوپورالانکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فینسی پہناوے ترک کر دیے ہیں ایک وقت کا کھانا کھاتی ہیں اور زمین پر سوتی ہیں اور سادہ سیفرن کا لباس پہنتی ہیں، اب وہ خود کو کافی پرسکون محسوس کرتی ہیں۔

شکتی مان سمیت 157 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ نوپور الانکر نے کہا کہ وہ اب اداکاری یا شوبز انڈسٹری کو بلکل بھی یاد نہیں کرتی،  ان کی زندگی میں اب ڈرامے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، وہ تمام خرابیاں اور جھوٹ اب پیچھے چھوڑ دیے ہیں جو ہم ٹی وی اسکرین یا اس سے ہٹ کر بولتے یا کرتے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 2020 میں والدہ کے چلے جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اب انہیں کسی بھی چیز کے کھوجانے کا  خوف نہیں  اور وہ خود کو تمام خواہشوں اور تمام ذمہ داریوں سے آزاد محسوس کرنے لگی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنیاس لینے کے حوالے سے اپنے شوہر کو بتایا اور انہوں نے میری خواہش کا احترام  کرتے ہوئے  مجھے شادی کے بندھن سے آزاد کر دیا ہے اور ان کے خاندان کی جانب سے بھی میرے فیصلے کا احترام کیا گیا۔

27 سال تک شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی معروف بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے روحانیت کی طرف مائل تھیں اور ادھیاتم کے فلسفے سے متاثر رہی ہیں لیکن اب وہ وقت آگیا تھا جب انہیں لگا کہ وہ پوری طرح سے اپنی ذات کو اس کیلئے وقف کر سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں