بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: خاتون اینکر کو لائیو نشریات میں فالج کا دورہ پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے نجی ٹیلی ویژن این بی سی کی خاتون نیوز اینکر کو براہ راست نشریات کے دوران فالج کا دورہ پڑ گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولی چن نامی خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں کہ فالج کے معمولی دورے سے ان کی زبان نے ساتھ چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: سفید بالوں کی وجہ سے خاتون اینکر ملازمت سے برطرف

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں فالج کے باعث الفاظ کی ادائیگی میں کافی مشکل ہو رہی ہے۔ خبر پڑھتی ہوئے کئی بار ان کی زبان اٹکی۔

کوشش کے باوجود جب وہ ناکام رہیں تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے نشریات کو موسم کے سیگمنٹ پر منتقل کر دیا۔

بعد ازاں ان کے ساتھی ملازمین نے ایمرجنسی 911 پر فون کر کے اطلاع دی اوراینکر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ اب خیریت سے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں