ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت: جنگلی ہاتھی نے صحافی کو کچل کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کیرالہ میں جنگلی ہاتھی کے حملے میں مقامی نیوز چینل کا صحافی زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 34 سالہ صحافی مکیش نیوز ٹیم کے ہمراہ دریا پار کرتے ہوئے ہاتھیوں کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھا، اس دوران ایک ہاتھی نے ٹیم پر حملہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مکیش ہاتھی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گرگیا، اس دوران ہاتھی نے اسے کچل دیا، زخمی صحافی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

- Advertisement -

اس سے قبل پیش آئے ایک اور واقعے میں غصے میں پاگل ہاتھی نیشنل پارک میں آنے والے دو سیاحوں کے پیچھے دوڑ پڑا، اس دوران ایک سیاح بھپرے جانور کے سامنے ہی گرپڑا۔

بھارت کی ریاست کناٹک میں واقع بانڈی پور نیشنل پارک سے گزرنے والی سڑک پر دو افراد اپنی گاڑی میں محو سفر تھے اس دوران انھوں نے ہاتھی کو دیکھا تو گاڑی روک اس ساتھ سیلفی لینے کا سوچا مگر انھیں یہ خواہش کافی مہنگی پڑ گئی۔

دونوں افراد جیسے ہی قریب پہنچے تو اچانک ہاتھی ان کی طرف لپکا اور ان کے پیچھے دوڑ پڑا۔ اس ویڈیو کو دوسری کار میں بیٹھے شخص نے فلمایا ہے۔

ہاتھی اس آدمی کو اپنی پچھلی ٹانگ سے لات مارنے کی کوشش کرتا ہے، خوش قسمتی سے جانور کی لات اسے نہیں لگتی اور وہ گھسیٹ کر درختوں کی طرف چلا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں