جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

معروف مصنف ولیم شیکسپیئر کا انتقال کرونا کی پہلی ویکسین لگوانے کے بعد ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں کرونا کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، جس کے تحت ایس او پیز پر عمل درآمد اور عوام کو  بڑے پیمانے پر ویکسینیشن لگائی جارہی ہے۔

کرونا ویکسین کے حوالے سے مختلف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے بھی جاری ہیں، جن کو دور کرنے کے لیے ہر ذی شعور شخص اپنے طور پر کوشش کر کے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا ویکسین لگوانے والے افراد میں وائرس کی تشخیص یا بعض کی موت کیوجہ سے سادہ لوح عوام کے ذہن میں مختلف سوالات پیدا ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

اب ایک اور مضحکہ خیز بات یہ سامنے آئی کہ انگریزی زبان کے بین الاقوامی شہرتِ یافتہ معروف افسانہ نگار،  شاعر اور مصنف ولیم شیکسپیئر بھی کرونا ویکسین لگوانے سے ہلاک ہوگئے۔

اس مضحکہ خیز بات کے پس منظر کے حوالے سے آپ کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ یہ بات کب کیسے اور کیوں شروع ہوئی۔

معاملہ یہ ہے کہ برطانیہ میں 81 سالہ شخص نے کرونا ویکسین لگوائی، جن کا نام ولیم تھا اور اُن کا پانچ ماہ بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی خبر ارجنٹینیا ٹیلی ویژن پر دیتے ہوئے خاتون اینکر نے غلطی سے بتایا کہ ’81 سالہ ولیم شیکسپیئر کرونا ویکسین لگوانے سے ہلاک ہوگئے‘۔

نوئی لیا نویلو نامی رپورٹر نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ  برطانیہ میں ایک 81 سالہ شخص کرونا ویکسین لگوانے کے پانچ ماہ بعد انتقال کرگئے، جو انگریزی زبان کے اہم اور معروف مصنف  تھے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی خبر کی خود تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والے شخص کی عمر 81 سال اور نام ولیم (بل) شیکسپیئر تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے دسمبر میں فائزر کی کرونا ویکسین لگوائی تھی، وہ بیس مئی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ’ شیکپیئر کی موت کو کرونا ویکسین سے جوڑنا غلط اور بے بنیاد ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں