نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ ہمراہ محبت بھرا پیغام شیئر کیا جو سال کا بہترین ٹویٹ بن گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ہندو مذہبی رسم کڑوا چوتھ کے موقع پر ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کے ساتھ انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اس ٹویٹ کو بہت پسند کیا جس کے بعد اسے سال 2018 کا بہترین ٹوئٹ قرار دیا گیا۔
My life. My universe. ❤❤ Karvachauth ❤👫 @AnushkaSharma pic.twitter.com/a2v18dh8rH
— Virat Kohli (@imVkohli) October 27, 2018
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے تصویر کے ساتھ خوبصورت پیغام بھی لکھا جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا اور 14 ہزار سے زائد بار اسے دوبارہ شیئر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کوہلی سالگرہ: انوشکا کی رومانوی انداز سے شوہر کو مبارک باد
قبل ازیں گزشتہ برس شادی کے فوری بعد جوڑے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جسے سب سے زیادہ پسندیدہ تصویر ہونے کا اعزاز بھی ملا تھا۔
نریندر مودی کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر کو 19 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا تھا۔
یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تھی جس کے بعد دونوں بھارت واپس لوٹے تھے اور پھر انہوں نے شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے ایک سال بعد انوشکا نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویرات کے فالوورز کی تعداد 27 لاکھ چالیس ہزار کے قریب ہے جبکہ انوشکا کو 18 لاکھ 30 ہزار مداح فالو کررہے ہیں۔