لاہور : شہر کے 12سرکاری اسپتالوں کو کورونا فوکل اسپتال بنا دیا گیا ، انتطامیہ کا کہنا ہے کہ 12سرکاری اسپتالوں میں 161 کورونا کے تشویشناک مریض زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے 12 سرکاری اسپتالوں کو کورونا فوکل اسپتال بنا دیا گیا ، پنجاب میں5 ہزار سے زائد آکسیجن بیڈز موجودہیں۔
میواسپتال میں سب سے زیادہ 75وینٹی لیٹرزکورونا کیلئے مختص کئے گئےاور میو اسپتال میں تاحال 29مریض انتہائی نگہداشت پر ہیں۔
انتطامیہ کا کہنا ہے کہ 12 سرکاری اسپتالوں میں 161 کورونا کے تشویشناک مریض زیرعلاج ہیں۔
میواسپتال میں کورونامریضوں کیلئے451 بیڈز اور جناح اسپتال میں کورونا کےمریضوں کیلئے 63 بیڈز مختص کیے گئے جبکہ جناح اسپتال میں کورونا کے 9 مریض زیرعلاج ہیں۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے66بیڈز مختص کئے گئے ، سروسزاسپتال میں کورونا کے42مریض زیر علاج ہیں۔
شہر کی19نجی اسپتالوں میں130مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب بھر میں صرف 1280وینٹی لیٹرز ہیں۔
کورونا ایڈوائرزی کے رکن پروفیسر محمود شوکت کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر دسمبر کے آخر میں شدت کے ساتھ آسکتی ہے، بچوں اور ضعیف افراد میں نمونیا ہونے سے اموات بڑھ سکتی ہیں اور کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں سہولیات چوک ہو سکتی ہیں۔
پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ ویکسین کے تاحال کوئی آثار نہیں، احتیاطی تدابیر ہی ویکسین ہے۔