لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے، پلیئرز کے ساتھ 11 آفیشلز بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے، جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔
ادھر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر جارہے ہیں، ان کے علاوہ دو ریزرو کھلاڑی موسیٰ خان اور روہیل نذیر بھی منفی ٹیسٹ آنے پر دورہ انگلینڈ کی پارٹی میں شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن 10 پلیئرز کے ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے ان میں سے 6 کھلاڑی یعنی وہاب ریاض، رضوان، فخرزمان، شاداب، حسنین اور محمدحفیظ کے ری ٹیسٹ منفی آئے، لیکن وہ دو بار منفی ٹیسٹ آنے پر ہی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے اور انگلش کھلاڑیوں کے خلاف سیریز میں شریک ہوں گے۔
On our way to another historic Pakistan tour to England. Its always great to play in England and I look forward to get on this journey with our talented bunch of players. Fans, as always we would be in need of you prayers, love and unconditional support. #PAKvENG #RiseAndRise pic.twitter.com/8KLFQjAYNU
— Babar Azam (@babarazam258) June 28, 2020
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے روانگی کے دوران ایک تصویر ٹوئٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ تاریخی دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، انگلینڈ میں کھیلنا ہمیشہ ہی بہترین رہا ہے، فینز سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔