جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کراچی پولیس نے آپریشن کے دوران 22 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس نے غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اورنگی تاؤں میں سرچ آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے دوران 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں غیرل ملکی باشندوں سے تفتیش جارہی ہے۔

ایس پی اورنگی کے مطابق حالیہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہے کارروائی کے دوران نامکمل کوائف اور سفری کاغذات نہ رکھنے پر 22 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افارد کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم تھے تا ہم اُن کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں تھیں اور نہ ہی یہ افراد پاکستان میں داخل ہونے کے رُوٹ اور مقصد کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھے اس لیے ان افراد سے مزید تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے امریکہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی نوشکی میں ہلاکت اور کراچی میں جعلی دستاویزات پر رہائش اور بیرون ملک سفر کرنے کے بعد سے پولیس نے غیرملکی باشندوں کےخلاف آپریشن تیز کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں