منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہوردھماکہ : صدروزیراعظم ودیگراہم شخصیات کا اظہارافسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لاہورمیں ہونے والے خود کش دھماکے کی مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ  میں شہید ہونے والے افراد کیلئے عوام سےدعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکسو ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کے وزراء کو جائے وقوعہ پہنچنےکی ہدایت اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتیں، حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئےپرعزم ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پرافسوس اور شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


Army Chief Gen Qamar Bajwa Condemns On Lahore… by arynews

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ آرمی کمانڈر اور حساس ادارے سول انتظامیہ کو بھرپورتعاون فراہم کریں اور گھناؤنے عمل کے ذمہ دار ملزمان کی گرفتاری میں بھرپورمدد کی جائے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے کہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت دھماکے میں ملوث ذمہ داران کو بے نقاب کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرے میں بم دھماکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد مظاہرین کو نقصان پہنچانا تھا، دھماکے کی تمام ترذمہ داری پنجاب حکومت اورسیکوریٹی فورسزپرعائد ہوتی ہے, انہوں نے سانحہ میں شہید افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں