بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان وزارت دفاع کے قریب دو بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کابل دھماکوں سے لرز اٹھا وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 93 افراد زخمی ہیں ۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں مقامی پولیس کے سربراہ سید زمان، ان کے نائب رزاق سمیت افغان وزارت دفاع کا اہم افسر ہلاک ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2خود کش حملہ آوروں نے کمپاونڈ کو اس وقت نشانہ بنا یا جب وہاں لوگوں کی بھیڑ موجود ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق ایک حملہ آور کا مقصد افغان وزارت دفاع کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔


Two suicide bomb blasts outside Ministry of… by arynews

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں