ممبئی: نامور بالی وڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے فلم اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملے کے دوران کرینہ کپور کی عدم موجودگی اور نشے میں ہونے سے متعلق افواہوں پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے ٹائمز آف انڈیا میں شائع اپنے بلاگ میں سیف علی خان اور کرینہ کپور سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ٹوئنکل کھنہ نے غلط معلومات پھیلانے والوں پر تنقید کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ میڈیا رپورٹوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان چاقو حملہ: کرینہ کپور نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا
اداکارہ و مصنفہ نے لکھا کہ سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے نے ہر کسی کو جھکڑ لیا ہے، ہر پہلو سے تحقیقات کے بعد پولیس نے آخر کار حملہ کو حراست میں لیا۔
’سیف علی خان جب اسپتال میں تھے تو کچھ مضحکہ خیز افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ان کی اہلیہ کرینہ کپور گھر پر نہیں تھیں یا پھر حملے کے وقت وہ نشے میں تھیں، لوگ صرف بیوی کو ہی مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔‘
اپنے بلاگ میں ٹوئنکل کھنہ نے جوڑے کی رازداری کا احترام کرنے اور حقائق کے بغیر کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
قبل ازیں، سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اسپتال سے نکلتے ہوئے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ایک ویڈیو اداکار سفید شرٹ، ڈینم جینز اور چشمہ لگائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھے۔