اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

ٹویٹر نے اپنے ہی سی ای او کا اکاؤنٹ بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرناپڑا جب اس کے اپنے سی ای او کا اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی رات گئے ٹویٹر صارفین حیران رہ گئے جب انہوں نے کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ تک رسائی کرناچاہی اور انہیں اس پیغام کا سامنا کرنا پڑ اکہ ’مطلوبہ اکاؤنٹ تک فی الحال رسائی ممکن نہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر فوراً ہی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یا تو جیک کا اکاؤنٹ کسی ہیکر کی زد میں آگیا ہے یا پھر متعدد شکایات کی بنا پر کمپنی نے اسے ازخود بند کردیا ہے۔

کچھ دیر بعد جب اکاؤنٹ بحال ہوا تو ٹویٹر کے سی ای نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’اکاؤنٹ کی بندش ایک اندرونی نقص کے سبب عمل میں آئی۔

ان کے اس ٹویٹ سے کچھ صارفین میں بدد لی کی لہر دوڑ گئی جن کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پہلے بھی کئی اکاؤنٹس ماضی میں بلا سبب بند کرچکا ہے۔

جیک کا اکاؤنٹ پوری طرح سے بحا ل نہیں ہوپایا ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ سروسز کی فراہمی معطل ہے۔ جب اکاؤنٹ بحال ہوا تو ان کے فالوورز کی تعداد محض 145 کے لگ بھگ تھی جو کہ رفتہ رفتہ بڑھ کر3.8 ملین تک چلی گئی جبکہ اکاؤنٹ کی بندش سے قبل ان کے فالوورز کی تعداد 3.9 ملین تھی۔

جیک ڈورسی کا شمار ٹویٹر کے بانیان میں ہوتا ہے تاہم 2008 میں انہیں کمپنی سے جبری برطرف کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ اپنی جگہ دوبارہ بنانے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں