تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اداکارہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا جائے، عدالت میں درخواست دائر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں کاشف خان دیشمکھ نامی شخص نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ ٹویٹر پر نفرت انگیزی پھیلا رہی ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ کے ٹویٹس ملک کے خلاف ہیں، وہ مسلسل نفرت، بغاوت اور انتہا پسندانہ ٹویٹس سے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر مذہبی منافرت پھیلائی اور مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض تبصرے کیے‘۔

ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کی شام دائر ہونے والی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اُدھر اداکارہ نے عدالت میں درخواست دائر ہونے پر مؤقف اختیار کیا کہ ’ٹویٹر کوئی واحد فارم نہیں جہاں پر میں اپنی رائے کا اظہار کرسکوں بلکہ عوام تک اپنی بات پہنچانے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اکھنڈ بھارت کے حوالے سے بات کررہی ہوں، اس لیے ہر روز ہی کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب صورت حال یہاں تک پہنچ گئی کہ مجھ پر ملک تقسیم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری آواز کو دبانے کے لیے مجھے مارنا پڑے گا کیونکہ جب تک میں زندہ ہوں ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھ سکتی، میرے بعد ہر بھارتی میرے لیے آواز اٹھائے گا اور یہی میرا خواب ہے‘۔

Comments

- Advertisement -