تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ٹویٹر پر ہراساں کرنے والے صارفین کو بلاک کرنے کا فیصلہ

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ہراساں کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں ہراساں کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس معاملے پر سخت پالیسی مرتب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹر کے سربراہ جیک دوسرے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جلد باضابطہ پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس صارف کی شکایت موصول ہوگی اُس کے اکاؤنٹ کو تحقیق کے بعد ڈی ایکٹیو کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن ہراساں کرنے کی شکایات کافی حد تک بڑھ گئی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت پالیسی مرتب کی جارہی ہے، اب کسی کو ہراساں کرنے یا پھر غیر اخلاقی تصویر شیئر کرنے والی آئی ڈیز کی نشاندہی کے بعد انہیں مستقل بند کردیا جائے گا جس کے بعد وہ ٹویٹر کا مزید حصہ نہیں رہ سکیں گے۔

پڑھیں: ٹوئٹر نے 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کردیے

ٹویٹر کے سیفٹی پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیا قانون تیار ہوچکا ہے جس کو جلد لاگو کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد صارفین کو محفوظ بنانا اور اچھا ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کی جانب سے رپورٹ کردہ آئی ڈیز کے خلاف فوری اقدام اٹھایا جائے گا تاہم سروس کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سست رفتار انٹرنیٹ کے باوجود تیز ٹوئٹر چلانا ممکن

واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے حال ہی میں کچھ بڑی شخصیات کی آئی ڈیز بلاک کی گئیں ہیں، گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے 201 اکاؤنٹس کو تفتیش کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیے ہیں تاکہ اُن کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

یاد رہے کہ ٹویٹر کے اس وقت پوری دنیا میں 32 کروڑ 80 لاکھ صارفین موجود ہیں جن میں سے تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ صارفین صرف امریکا میں ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -