جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ٹوئٹر انتظامیہ ’’ایک سو چالیس‘‘ الفاظ کی شرط جلد ختم کرسکتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا:  ٹوئٹر انتظامیہ اپنے صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 140 الفاظ کے قواعد و ضوابط میں ممکنہ ایک سو چالیس الفاظ کی شرط ختم کرسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اپنے صارفین کے لئے کمپنی جلد بڑا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے مطابق صارف کو ٹوئٹ کرنے کے دوران 140 الفاظ کی شرط ختم کردی جائے گی، اس کے علاوہ تصاویر اور دیگر لنکس ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کرنے پریہ ٹوئٹ کے الفاظ میں شمار نہیں کئے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے بتایا کہ یہ سہولت صارفین کی شکایت کو دور کرنے اور نئے صارفین کو متاثر کرنے کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ڈورسی نے ماہ فروری کی آمدنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ مشکلات کے سبب ہماری آمدنی بہت کم رہی، انتظامیہ ان خامیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین کو خاص طور پر اپنے آرٹیکل یا دیگر چیزیں شئیر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ آرٹیکل کا لنک کم از کم 23 الفاظ کی جگہ لیتا ہے ، جس کے باعث صارف کو اضافی الفاظ لکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

ان شکایات کے سبب ٹوئٹر پر صارفین کی تعداد میں اضافہ جمود کا شکار ہوگیا ہے، جس کے باعث ٹوئٹر کے حصص گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 فیصد سے زیادہ گرچکے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ جلد ان تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

دوسری جانب ٹوئیٹرانتظامیہ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں