تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹویٹر بھی فیس بک کے نقش قدم پر چل پڑا، خاموشی سے اہم فیچر متعارف

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹ نے فیس بک کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین کو ایموجی ری ایکشنز کی سہولت دستیاب ہوگی، وہ کسی بھی ڈی ایم پر آنے والے پیغام پر ایموجی بنا کر بھیج سکیں گے۔

ری ایکشنز فیچر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) پر جائیں وہاں پر دل کے ساتھ + نظر آرہا ہوگا، جس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجیز ظاہر ہوں گے، اُن میں سے جن کا بھی انتخاب کیا جائے گا وہ پیغام بھیجنے والے کے پاس پہنچ جائے گا۔

ایموجیز میں کرائی (رونے والا)، لول (ہنسنے والا)، سرپرائز (حیران کرنے والا)، ہارٹ (دل)، فلیم (آگ کا شعلہ)، تھمب اپ (پسند آیا)، تھمب ڈاؤن (ناپسند) شامل ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب ٹویٹر صارفین ہنسنے والے ایموجی کے بجائے ہارٹ استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ اس طرز کا فیچر فیس بک پر کافی عرصے سے متعارف کرایا جاچکا ہے، صارفین میسجنر یا کسی پوسٹ پر مختلف ایموجیز سے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -