تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹوئٹر میں بھی تبدیلی آگئی! صارفین کا ملا جلا ردعمل

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں بڑی تبدیلی رونما ہوگئی، ٹوئٹر کی تبدیلی سے ناخوش صارفین نے اسے واپس پہلے جیسا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اس سے قبل بھی صارفین کےلیے نئے نئے فیچرز اور تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

تاہم اب کی بار ٹوئٹر کی جانب سے جو تبدیلی کی گئی ہے اس نے کچھ صارفین کو ناخوش کردیا ہے جب کہ کچھ صارفین اس تبدیلی پر راضی ہیں۔

مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹس میں شامل ٹوئٹر نے اپنا فونٹ سٹائل تبدیل کیا تو یہ بدلی ہوئی شکل مطالبات، تجاویز اور کھٹے میٹھے ردعمل پر مبنی تبصروں کی بنیاد بن گئی۔

فونٹ کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر کے آفیشل ہینڈل پر ایک سوال کی صورت میں دی گئی تھی، ابتدائی ٹویٹ کے چند منٹ بعد کی گئی دوسری ٹوئٹ میں ٹوئٹر نے تصدیق کی کہ فونٹ تبدیل ہو گیا ہے۔

فونٹ و دیگر تبدیلیوں پر چند گھنٹوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ٹویٹس، ریپلائز اور لائکس کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد نے جہاں اپنی پسندیدہ ایپ کے نئے حلیے پر اعتراضات کیے وہیں کچھ ٹویٹس ایسے بھی تھے جنہیں نیا انداز اچھا لگا تو انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔

ٹوئٹر نے نئے متعارف کردہ فونٹ کرپ کے انتخاب کی وجہ اس سے قبل ایک بلاگ پوسٹ میں بتائی تو لکھا تھا کہ ’یہ ٹویٹ کے فن، بے ادبی، الجھے پن اور تیزی بھرے مزاج کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق سنجیدگی کا اظہار بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -