کیلی فورنیا: ٹوئٹر نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا حل نکالتے ہوئے صارفین کے لیے لائٹ ورژن متعارف کروادیا، جس کا مقصد ٹوئٹر کی تیز ترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک بلاگ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو سست رفتار انٹرنیٹ کی پریشانی کا سامنا ہے جس کے باعث لائٹ ورژن متعارف کروایا جارہا ہے۔
ویڈیو دیکھیں
Twitter Lite is a faster, data friendly way for people to use Twitter to see what’s happening in the world.
https://t.co/AIUgyCAFj0 pic.twitter.com/9EIG7pgK6O
— Twitter (@Twitter) April 6, 2017
ٹوئٹر کے مطابق اُس کے 3 ارب سے زیادہ صارفین میں سے 45 فیصد موبائل فون صارفین کو موبائل کنکشن کی شکایات رہیں جس کے باعث انتظامیہ نے اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا تھا۔
پروڈکٹ مینجر نے کہا ہے کہ ٹوئٹر لائٹ اشیاء، لاطین امریکا اور افریقا سمیت دیگر ممالک میں استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ ورژن صرف موبائل کے لیے متعارف کروایا جارہا ہے جو انتہائی سست رفتار انٹرنیٹ میں بھی چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ لائٹ ورژن متعارف کروانے کا مقصد عوام کو ہر وقت ڈیٹا رسائی ، مواد کی تشہیر اور ویڈیوز کی شیئر کی سہولیات دینا ہے۔ یہ ورژن 42 زبانوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔