منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

بھارتی درخواست پر ٹوئٹر کا رحمان ملک کا ذاتی اکاﺅنٹ بلاک کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارت کی درخواست پر ٹوئٹر نے سینیٹر رحمان ملک کا ذاتی اکاﺅنٹ بلاک کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارت کی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی درخواست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر نے سینیٹر رحمان ملک کے ذاتی اکاﺅنٹ بلاک کرنے سے انکار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بھارتی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان رحمان ملک کے مطابق ٹوئٹر نے بھارت حکومت کی طرف سے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف شکایت رد کردی، بھارت نےرحمان ملک کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے اپنے ای میل میں سینیٹر رحمان ملک کو مطلع کیا کہ بھارت کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، ٹوئٹر نے کہاکہ ہم نے شکایت کا بغور جائزہ لیا اور کسی قسم کی خلاف ورزی نہ پایا۔

مزید پڑھیں : بھارتی حکومت کی ٹوئٹر انتظامیہ سے مرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست مسترد

یاد رہے مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کوبھی نوٹس بھیج دیا اور بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے وفاقی وزیر مرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست کی تھی ، بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت ملنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا اور شکایت سے باقاعدہ آگاہ کیا اور انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹراکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں