بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ٹویٹر نے اکاؤنٹ تصدیق کی درخواست مسترد ہونے والے کو خوش خبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کی اکاؤنٹ تصدیق کی درخواست مسترد کرنے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے ایسے افراد کو خوش خبری سنادی۔

ٹویٹر کی جانب سے اکاؤنٹ کی تصدیق (ویریفائی) شروع ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے درخواست دی، جن میں سے کچھ کو بلیو ٹک مل گیا جبکہ متعدد کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

درخواست مسترد ہونے پر صارفین نے ٹویٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر اب کمپنی نے وضاحتی بیان جاری کیا اور صارفین کو اس حوالے سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری اکاؤنٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ہمیں صارفین کی جانب سے اکاؤنٹ ویریفیکشن کی درخواستیں مسترد ہونے کے  حوالے سے شکایات موصول ہوئیں، جس میں انہوں نے وجہ پوچھی تھی‘۔

کمپنی ترجمان نے کہا کہ ’ہماری جانب سے فیصلے کے بعد صارف کو تفصیلی ای میل کی جاتی ہے، جس میں اُسے وجہ بھی بیان کی جاتی ہے‘۔

’فیصلہ کن  ای میلز کے تحت آپ (صارف) کو یہ سمجھنے میں مزید آسانی ہوجائے گی کہ اکاؤنٹ کیوں معیار پر پورا نہیں اتر رہا‘۔ ٹویٹر نے کہا کہ کوئی بھی صارف درخواست مسترد ہونے کے تیس دن بعد اکاؤنٹ ویری فکیشن کے لیے دوبارہ درخواست دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس رواں سال مئی سے دوبارہ شروع کی ہے۔ حکام نے واضح کیا تھا کہ تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اور درست ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں