منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

ٹویٹر نے صارفین کے لیے ایپلیکیشن تک رسائی مزید آسان بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایپلیکیشن تک رسائی مزید آسان کردی۔

ٹویٹر سپورٹ کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اب ٹویٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کے لیے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہی ہوگا۔

یہ فیچر ٹویٹر بیٹا ورژن صارفین کے لیے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے سے موجودہ تفصیلات کے ذریعے نیا اکاؤنٹ یا لاگ اِن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) درج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں